عظیم موسیقار نیاز حسین شامی کی برسی 2اکتوبر کو منائی جائے

عظیم موسیقار نیاز حسین شامی کی برسی 2اکتوبر کو منائی جائے

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے عظیم موسیقار نیاز حسین شامی کی برسی 2اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن قومی نشریاتی رابطے پر خصوصی ”فیچر پروگرام“نشر کرے گا۔اس پروگرام کے دوران نیاز حسین شامی کی ترتیب کردہ دھنوں پر ملکہ غزل فریدہ خانم اور شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے مشہور گیت سُنائیں جائیں گے۔اس پروگرام کا سکرپٹ میوزک ڈائریکٹر اُستاد غلام حیدر تحریر کررہے ہیں۔سنٹرل پروڈکشن یونٹ کی اس پیشکش کے پروڈیوسر محمد سلیم بزمی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سید شہوار حیدر ہیں۔

مزید : کلچر