ڈرامہ”تیری راہ میں رُل گئی وے“کی آن ائیر ڈیٹ میں تبدیلی

ڈرامہ”تیری راہ میں رُل گئی وے“کی آن ائیر ڈیٹ میں تبدیلی

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر امین اقبال کی نئی ڈرامہ سیریل”تیری راہ میں رُل گئی وے“کی آن ائیر ڈیٹ میں تبدیلی اب یہ ڈرامہ 29ستمبرکی بجائے 6اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔اے اینڈ بی پروڈکشنز کی اس پیشکش کو فائزہ افتخار نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے نمایاں فنکاروں میں سمیعہ ممتاز،سمیع خان،شائستہ جبین،فرح طفیل،یمنیٰ زیدی اور شبانہ بھٹی شامل ہیں۔اردو ون سے ٹیلی کاسٹ کی جانے والی اس ڈرامہ سیریل کا ٹائٹل سانگ فریحہ پرویز اور شہریار ٹوانہ کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس پراجیکٹ کو آصف رضا میر اور بابر جاوید نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید : کلچر