پاکستان میں پاپ میوزک کا دور نہیں رہا، شازیہ خشک

پاکستان میں پاپ میوزک کا دور نہیں رہا، شازیہ خشک

کراچی(اے این این) گلوکارہ شازہ خشک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پاپ میوزک کا دور اب اس قدر مقبول نہیں رہا‘دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی فوک میوزک تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ یہ دلوں میں اتر جانے والی موسیقی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں لوک موسیقی نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شعبہ میں کئی دلکش اور عمدہ آوازیں سامنے آئی ہیں جب کہ ملک میںموسیقی کے شائقین میں بھی لوک موسیقی سننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوفیانہ کلام کی وجہ سے فنکاروں کو عزت اور شہرت ملی ہے، میری کامیابی میں صوفیانہ کلام کا سب سے اہم کردار ہے دنیا بھر میں میں نے جب بھی صوفیانہ کلام سنایا لوگ بے اختیار جھوم اٹھے۔پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھی علاقائی موسیقی کو پرموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر