دنیا میں جہاں بھی گلوکاری کروں اپنے ملک کو کبھی نہیں بھولتا‘عارف

دنیا میں جہاں بھی گلوکاری کروں اپنے ملک کو کبھی نہیں بھولتا‘عارف

لاہور(آئی این پی) گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں دنیا میں جہاں بھی گلوکاری کروں اپنے ملک کو کبھی نہیں بھولتا‘ مجھے اور میرے والد کو عزت اور مقام ملا وہ سب کچھ پاکستان اور یہاںکے عوام کی وجہ سے ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ آج کی گلوکاری نوجوان نسل کو کسی اچھے راستے کی بجائے کہیں اور لے جا رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ گلوکاری ایسی ہونی چاہئے جس میں سننے والوں کو کچھ نہ کچھ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی گلوکاری کے لئے شاعری کا اچھا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے جو مجھے آج کل نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں گلوکاری کر چکا ہوں اور جہاں بھی جاتا ہوں اپنے ملک کو نہیں بھولتا ۔

مزید : کلچر