فلم ”وجود “ کے ہیرو شکیل ٹریفک حادثہ میں زخمی، ہسپتال

فلم ”وجود “ کے ہیرو شکیل ٹریفک حادثہ میں زخمی، ہسپتال

 لاہور ( فلم رپورٹر)ایورنیو اسٹوڈیو میں شروع ہونے والی نئی اردو فلم ”وجود “ کے ہیرو شکیل گزشتہ روز ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ”اتفاق“ ہسپتال میں داخل ہو گئے تفصیلات کے مطابق اداکار شکیل فلم کے پروڈیوسر رانا ایوب صابر کے ہمراہ ظفر علی روڈ پر گزشتہ صبح واک کر رہے تھے کہ پیچھے آنے والے ایک رکشہ ڈرائیور نے ان کو ٹکڑ مار دی شکیل ٹکڑ کھا کر سڑک پر جا گریں اور ان کے چہرے پر خراشیں اور کولہے کی ہڈی زخمی ہو گئی رکشہ والا موقعہ سے فرار ہوگیا شکیل کو فوری طبی امداد کے لےے اتفاق ہسپتال لایا گیا کولہے کی ہڈی میں دراڑ آگئی ہے۔اداکار شکیل کے زخمی ہونے کی اطلاع پا کر فلم وجود کے ڈائریکٹر ارشد قریشی اور دیگر فنکار فوری ان کی عیادت کے لےے ہسپتال پہنچ گئے اداکار شکیل کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور ڈاکٹر ز نے ایک ماہ کے آرام کی تاکید کی ہے اس دوران فلم وجود کی شوٹنگ بھی التواءکا شکار رہے گی ۔

مزید : کلچر