گستاخ امریکی فلم کے خلاف او آئی سی اقوام متحدہ میں قرارداد لائے گی

گستاخ امریکی فلم کے خلاف او آئی سی اقوام متحدہ میں قرارداد لائے گی
گستاخ امریکی فلم کے خلاف او آئی سی اقوام متحدہ میں قرارداد لائے گی

  


 نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں گستاخ امریکی فلم کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے قرارداد کا مسودہ تیار کئے جانے کا امکان ہے۔ او آئی سی کے ترجمان رضوان سعید کے مطابق گستاخ فلم کے خلاف پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ سیکرٹری جنرل کی کوششوں سے افریقی اتحاد، یورپی اتحاد اور عرب لیگ کی جانب سے متفقہ مذمتی بیان سامنے آ چکا ہے۔ او آئی سی کے اجلاس میں مذمتی قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کے بعد اس پر دوسرے ممالک کے ردعمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ رضوان سعید نے بتایا کہ او آئی سی گستاخانہ فلم کے خلاف واضح موقف اپنائے گی۔عالمی قوانین سے ہم آہنگ تجاویز پیش کی جائیں گی۔ 

مزید : بین الاقوامی