کویت کی بحریہ کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی بحریہ کے سر براہ بر یگیڈئر جنرل جاسم محمد انصاری نے نیول ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا جہاں چیف آف نیول سٹاف نے اُن کا استقبال کیا اورپاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے اُنہیں گارڈآف آنر پیش کیا۔کویتی بحریہ کے سربراہ کی پاکستانی چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور آپریشنل صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی۔