پاک چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز،تعاون کومزید وسعت دینے کی دستاویز پر دستخط

پاک چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز،تعاون کومزید وسعت دینے کی ...

راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان اور چین نے دفاعی اور سکیورٹی مذاکرات کے 9ویں دورکا آغاز دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کی دستاویز پر دستخط کردیئے۔ دستاویز پر دستخط چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف ما ژا تیان کی سربراہی میں اعلی سطحی فوجی وفد کے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کے دورے کے موقع پر گئے، وفد نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات بھی کی ۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں مسلح افواج کے درمیان جاری باہمی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی فوجی وفد نے پاک چین دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات کے 9ویں دور کا آغاز بھی کیا ، جس میں دونوں ممالک کے عوام دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ جنرل تیان نے خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے کردار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون ایک دوسرے کیلئے نئے عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ اول