تحریک انصاف کی نائب صدر شیریں مزاری اپنے عہدے اور رکنیت سے مستعفی
لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے پارٹی پالیسی سے اختلاف پر شوکاز نوٹس ملنے کے بعد پارٹی کی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دےدیا ۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عارف علوی نے بتایا ہے کہ مخالف بیان بازی پر شیریں مزاری کو 19 ستمبر کو شوکاز نوٹس دیا گیاتھا، انہوں نے اس کے جواب میں استعفیٰبھجوادیا ۔ شیریں مزاری نے پارٹی چھوڑ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی ۔یاد رہے کہ شیریں مزاری نے چند روز قبل پارٹی چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید کی تھی۔