ایم کیوایم نے حکومت کو دیا الٹی میٹم واپس لے لیا

ایم کیوایم نے حکومت کو دیا الٹی میٹم واپس لے لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے صدر زرداری کو ایک روز قبل دیا گیا الٹی میٹم واپس لے لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ صدر زرداری اور الطاف حسین میں رابطہ ہوا تھا جس کے بعد یہ الٹی میٹم واپس لیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی گورنر ہاﺅس رات گئے ملاقات جاری ہے۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، آغا سراج درانی، شرجیل میمن، ایاز سومرو، رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر، سید سردار احمد اور وسیم آفتاب موجود ہیں۔ ملاقات میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول