پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہوچکی،فوری انتخابات وقت کی ضرورت ہیں،شہباز شریف
لاہور (ثناءنیوز) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہوچکی ہے لہٰذا فوری انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں- کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، حکومت کی طرف سے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلوں کی سرعام تضحیک کی جا رہی ہے- غیر ملکی دورے پر روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے کے بارے میں آصف زرداری کا بیان روایتی ہے- پہلے بھی اس قسم کے بیانات جاری کئے گئے لیکن ڈرون حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی- وزیراعلی نے اپنے غیر ملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وہ ترکی جا رہے ہیں جس کے بعد برطانیہ اور جرمنی کا دورہ کریں گے- انہوں نے کہا کہ ترکی، برطانیہ اور جرمنی کے دورے سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا- انہوں نے کہا کہ ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور حالےہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے مابےن تعاون مےں گرانقدر اضافہ ہوا ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران ترکی کے صدر، وزےراعظم سمےت دےگر قےادت بالخصوص مےئر استنبول قادرتوپباش سے مختلف شعبوں مےں جاری دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چےت کی جائے گی- ترکی کی حکومت اور ادارے پنجاب میں ٹرانسپورٹ اور سالڈویسٹ مینجمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں مےٹرو بس پراجےکٹ شروع کرنے کا مقصد عوام کو عالمی معےارکی سفری سہولےات مہےا کرنا ہے اور ترکی میں میٹرو پراجیکٹ کیلئے جدید بسوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہوں گے مزید براں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی ہوں گے جس سے نہ صرف دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی- وزیراعلی نے کہا کہ برطانیہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ پنجاب میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ادارہ برائے عالمی ترقی (ڈیفڈ) نے پہلے ہی پنجاب میں تعلیمی سہولیات میں اضافے کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں- پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بحران میں کمی لانے کیلئے جرمنی کے حکام سے تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا- جرمنی کو شمسی توانائی کے شعبے میں خصوصی مہارت حاصل ہے، پنجاب حکومت جرمنی کے اشتراک سے سولر انرجی کے منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے-