برطانیہ: شدید بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک، بعض علاقوں میں برف باری

برطانیہ: شدید بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک، بعض علاقوں میں برف باری

لندن(بیورورپورٹ) برطانیہ میں شدید طوفانی بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں شدید زخمی ہو گئے بارش کاپانی لوگوں کے گھروں ‘ اور دوکانوں میں داخل ہو گیا طوفانی بارشوں سے سڑکوں کے کنارے لگے درخت گاڑیوں پر گر گئے جس سے ہلاکتیں ہوئی متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے بارش سے قبل برطانیہ کے بعض علاقوں میں شدید برفباری بھی ہوئی درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گر گیا جبکہ انگلینڈ اور ویلز کے تقریبا 60 علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ برطانیہ کے مختلف حصوں میں مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے زیادہ تر وارننگز میں شمالی اور وسطی انگلینڈ میں خاص طور پر سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے میٹ آفس کے مطابق بعض علاقوں میں 100 ملی میٹرتک بارش ہوسکتی ہے نارتھمبرلینڈ میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو گھروں سے باہر نہ جانے دیں جب کہ 80 گھروں کو خالی کرلیا گیا ہے ڈرہم اور نارتھمبریا میں پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں کی حالت خراب ہے اور بعض راستے مکمل طور پر بند ہیں سیلاب کی وجہ سے بڑی سڑکوں بشمول A1 نزد کیٹرک، نارتھ یارکشائر بہت سے حصے بند کردیئے گئے ہیںانگلینڈ میں ساوتھ ویسٹ، مڈ لینڈز، نارتھ ایسٹ، اور نارتھ ویسٹ میں سیلاب کی58 وارننگز جاری کی گئیں۔ ماحولیات کی ایجنسی نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو خبردار کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سیلاب میں چلنے یا گاڑی چلانے سے گریز کریں کیونکہ پانی کے نیچے مین ہولز یا دیگر خطرات چھپے ہو سکتے ہیں گھر میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کا خدشہ ہو تو پانی آنے سے پہلے بجلی ، گیس اور پانی کے کنکشنز بند کردیں خاندان کے لوگوں اور پالتو جانوروں کو بالائی منزل پر لے جائیں۔ ضروری آئٹم پینے کا پانی، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹ، دوائیں اور خوراک ساتھ لے جائیں پانی میں کھڑے ہوکر بجلی کی کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں کوئی خطرہ ہو تو 999 کال کریں دریں اثنا برطانیہ کے مختلف علاقوں میں دو سو مکانات سیلاب کی نذر ہوگئے جبکہ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر