کراچی، پشاور سے پی آئی اے کی دو، دو ، لاہور اسلام آباد، کوئٹہ سے ایک ایک پرواز آج حجاز مقدس روانہ ہوگی

کراچی، پشاور سے پی آئی اے کی دو، دو ، لاہور اسلام آباد، کوئٹہ سے ایک ایک پرواز ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) لاہور سے آج پی آئی اے کی ایک خصوصی حج فلائٹ PK:2517، 9:20 پر عازمین حج کو لیکر جدہ کے لئے روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی آئی اے کی ایک حج فلائٹ PK:2305 ، 1:05 پر جدہ کے لئے روانہ ہوگی۔ کراچی سے پی آئی اے کی دو حج فلائٹس عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوں گی، پہلی حج پرواز PK:2005، 2:30 پر جبکہ دوسری PK:9330، 3:40 پر روانہ ہوگی۔ پشاور سے آج پی آئی اے کی دو حج فلائٹس PK:2107، 3:30 پر عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہونگی۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کی ایک حج فلائٹ PK:2815، 10:00 پر عازمین کو لیکر جدہ کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر