40 روپے رشوت کے الزام میں 15 سال پرانے مقدمے کا ملزم بری

40 روپے رشوت کے الزام میں 15 سال پرانے مقدمے کا ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپیل جج(سنٹرل) محمد فاروق الطاف نے 40 روپے کی کرپشن کے 15 سال پرانے مقدمہ کے ملزم محمدنواز مرزا کو بری کردیا یہ مقدمہ 1997میں درج کیاگیاتھا جس میں محمد نواز مرزا پر الزام تھا کہ انہوں نے ریلوے ٹکٹ کلکٹر کی حیثیت سے ایک مسافر سے 40 روپے رشوت وصول کی گزشتہ روز نواز مرزا کی وکیل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ ملزم پاکستان ریلوے کلکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں۔ انہیں ریلوے افسران نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر اس جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا۔ دوسرا یہ کہ ریلوے پولیس کو کرپشن ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار ہی حاصل نہیں تھا اس کیس میں استغاثہ کے پاس شہادتیں بھی موجود نہیں ہیں فاضل جج نے اس موقف سے اتفاق کرتے ہوئے محمد نواز مرزا کو بری کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -