کراچی میں مزید9 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

کراچی میں مزید9 افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں گذ شتہ روز بھینو افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے گئے ۔ گلبہار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ظفر اور ایک شہری عابد جاں بحق ہو گئے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ۔ فوارہ چوک کے نزدیک نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خالد پنجابی کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈالمیا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمیل نامی شہری ہلاک ہو گیا۔ گلبرگ میں فائرنگ سے ظہیر عباس اور اورنگی ٹاﺅن فقیر کالونی میں نعیم بلوچ قتل ہوا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں یوسف گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن مہر علی اپنے زندگی چھین لی گئی۔ لیاری میں مرزا آدم خان روڈ سے نوجوان کی تشدد زندہ لاش ملی۔

مزید : ایڈیشن 1