نواں کوٹ پولیس ایک سال میں صرف دو ڈکیت گروہ گرفتار کرسکی

نواں کوٹ پولیس ایک سال میں صرف دو ڈکیت گروہ گرفتار کرسکی

لاہور(خبر نگار) تھانہ نواں کوٹ کی پولیس ایک سال میں ڈاکوﺅں کے صرف دو گروہوں کا سراغ لگا سکی۔ جبکہ تھانے میں درج ہونے والے 942سے مقدمات میں ملوث بیشتر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے 260ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور پولیس صرف 110ملزمان کو گرفتار کر سکی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او انور سعید نے بتایا کہ تعیناتی کے فوری بعد پولیس گشت زیادہ کر دیا ہے اور علاقے میں ہیں پولیس گشت بڑھانے پر ڈکیتی اور دیگر سنگین واقعات میں کمی آتی ہے، اس موقع پر ڈیوٹی افسر وحید اختر نے بتایا کہ نفری کی کمی ہے اورس اس کے مقابلہ میں آبادی زیادہ ہے۔ مارکیٹوں کے اردگرد سے موٹر سائیکل چوری بڑھی ہے اور بسوں کے اڈے بننے پر نوسربازی کے واقعات بڑھے ہیں تاہم اس میں محافظ پولیس کی گشت دوگنا کرنے سے سٹریٹ کرائم اور نوسربازی کے واقعات کم ہوتے ہیں اور رواں سال میں ڈاکوﺅں کے دو درجن سے زائد ارکان اور ٹاپ ٹین سمیت 110خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1