نامور آرٹسٹ نذیر احمد کے فن پاروں کی نمائش، افتتاح وی سی گورنمنٹ یونیورسٹی نے کیا

نامور آرٹسٹ نذیر احمد کے فن پاروں کی نمائش، افتتاح وی سی گورنمنٹ یونیورسٹی ...

لاہور( سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور منہاس آرٹ گیلری میں گزشتہ روز شعبہ فائن آرٹس کے زیرِ اہتمام نامور آرٹسٹ نذیر احمد کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے نمائش کا افتتاح کیا جو کہ 3ہفتوں تک جاری رہے گی۔ نمائش میں دیہاتی ماحول اور تاریخی عمارات کی 28سے زائد پینٹنگز بھی رکھی گئی ہیں۔نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ قوموں کی تربیت میں اہم کردار اداکرتے ہیں ،جو بات ہزاروں الفاظ میں کرنا ممکن نہ ہو وہ آرٹسٹ صرف ایک تصویر میں بیان کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں فائن آرٹس کی ترقی لیے کافی کام ہورہا ہے اور جی سی یو نے پوسٹ گریجو ایٹ سطح پر بھی فائن آرٹس کا شعبہ قائم کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...