100 سالہ معمر خاتون کا وزیر اعلیٰ سے اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ

100 سالہ معمر خاتون کا وزیر اعلیٰ سے اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ

لاہور (پ ر) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی کی بیوہ خاتون 100 سالہ بانو بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس کی اراضی کو قبضہ گروپوں کے چنگل سے بچایا جائے، بانو بی بی گزشتہ روز پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں، بانو بی بی کا کہنا ہے کہ علاقے کے بااثر قبضہ گروپ محمد سلیم اور ہمایوں رشید وغیرہ جعلی کاغذات بنا کر قبضے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کو قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1