بھیتجی اغواءکیس میں تھانہ شادباغ کا سب انسپکٹر بطور گواہ طلب

بھیتجی اغواءکیس میں تھانہ شادباغ کا سب انسپکٹر بطور گواہ طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے بھتیجی اغوا ءکیس میںتھانہ شادباغ کے سب انسپکٹر کوبطور گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی ۔استغاثہ کے مطابق تھانہ شادباغ کی حدود سے بابر علی اور مقصود نے اپنی بھتیجی عصمہ کو اغواءکرلیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں تاہم بچی کی ماں کی دہائیاں کے باوجود بچی کے چچا بچی کو منظر عام پر نہیں لارہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔جس میں اسٹنٹ پراسیکیورٹر ملک احسان نے دلائل دیئے اور عدالت نے تھانہ شادباغ کے سب انسپکٹر کو بطو ر گواہ طلب کرلیا جبکہ سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1