آن لائن سکینڈل، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 29ستمبر تک ملتوی

آن لائن سکینڈل، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 29ستمبر تک ملتوی

لاہور (خبرنگار) اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج چودھری محمد سلیم نے آن لائن سیکنڈل میں آن لائن کے سابق سربراہ ڈاکٹر ماجد نعیم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 29 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی ہے ۔ فاضل عدالت میں اینٹی کرپشن نے سیکنڈری بورڈوں میں ہونے والی اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے الزم میں ملوث ڈاکٹر ماج نعیم وغیرہ کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے جس پر فاضل عدالت نے مقدمہ میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمان کو نقول فراہم کر دی ہیں اور ڈاکٹر ماجد نعیم وغیرہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 29 ستمر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...