عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر تھانیداروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر تھانیداروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے عدالتی احکامات کی دانستہ تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت اور ایس ایچ او شاہدرہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او محمد اسلم خان ترین کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر مذکورہ ایس ایچ او ز کو پیش کیا جائے ۔ فاضل عدالت کی جانب سے متعدد بار جاری کئے گئے سمن میں ہدایت کی گئی کہ زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے لیکن ایس ایچ او شاہدرہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت نے دانستہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کی جس پر گزشتہ روز عدالت نے بذریعہ سی سی پی او وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ ایس ایچ او ز کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1