لومیرج کرنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ خارج ،شوہر بری

لومیرج کرنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ خارج ،شوہر بری

لاہور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محبت کی شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کی جانب سے درج اغواءاورزیادتی کے مقدمہ میں نامزد عبد الواحد کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کے بعد مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر کو بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق والدین کی جانب سے لڑکے عبدالواحد کے خلاف تھانہ راوی روڈ میں یہ مقدمہ درج کروایا گیا تھا کہ عبدالواحد انکی لڑکی کو اغواءکرکے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی اور لڑکی نے بیان د ے دیا کہ اس نے عبدالواحد کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے اور وہ اپنی مرضی سے اس کے سا تھ رہ رہی ہے عدالت نے اس بیان پر مقدمہ خارج کردیا۔اور لڑکی اپنے شوہر عبدالواحد کے ہمراہ چلی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1