انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 اکتوبر سے شروع ہونگے

انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 اکتوبر سے شروع ہونگے

لاہور(سٹی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات تین اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے ۔ جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضمنی امتحانات میں 30000 امیدوار حصہ لے رہے ہیںجن کے لئے 64 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جبکہ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس آن لائن اور ان کے دیئے گئے پتوںپر جاری کر دی گئی ہیں اورامیدواروں کی جانب سے فراہم کئے گئے موبائل نمبرز پر میسج بھی کر دئیے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1