تھانیدار منظور پولیس کے نام پر دھبہ ہے، تفتیش خود کر رہا ہوں، ڈی ایس پی
لاہور (خبر نگار) جھگیاں ناگرہ سے اغوا کے بعد قحبہ خانوں میںپہنچنے والی جواں سالہ دو بیٹیوںمائزہ اور فائزہ کے واقعات میں مولث ہونے پر نواںکوٹ پولیس نے اپنے ہی تھانیدار منظور احمد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس میں باقاعدہ گرفتاری ڈال لی ہے اس حوالے سے ڈی ایس پی نواں کوٹ آغا ناصر علی نے ”روزنامہ پاکستان“ کی ٹیم کو بتایا کہ ایسے تھانیدار محکمہ پولیس کے نام پر دھبہ ہے اور تھانیدار اغوا اورجواں سالہ یتم لڑکیوں کے اغوا سمیت قحبہ خانوں تک پہنچانے اور کمائی کھانے میں باقاعدہ ملوث ہے۔ خود تفتیش کررہا ہوں اور سی سی پی او روزانہ رپورٹ طلب کررہے ہیں جبکہ انچارج انویسٹی گیشن مراد رسول گجر نے بتایا کہ تھانیدار کے خلاف جواں سالہ لڑکیوں کو اغوا کرکے بداخلاقی کے اڈوں تک پہنچانے کے بارے اور بھی مقدمات سامنے آئے ہیں اور تفتیش میں تمام مقدمات کا ریکارڈ اور متاثرہ گھرانوں کو شامل کیا جائے گا۔