پی ٹی وی لاہور کے کلرک نے سنٹر میں موجود ٹاور پر چڑھ کر خودکشی کر لی
لاہور (رپورٹ : یونس باٹھ) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور کے ایک ملازم محمد آصف نے سنٹر میں موجود سیٹلائٹ ٹاور (کھمبے) پر چڑھ کر پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے متوفی ایڈمن میں جونیئر کلرک تھا اور گزشتہ سال 8سال سے پی ٹی وی کا کنفرم ملازم تھا متوفی کے ولد منظور حسین پی ٹی وی میں ڈیزائنر تھے ایک سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد وفات پاگئے متوفی کی رو بیویاں تھیں دونوں کو طلاق دے چکا تھا دعوت اسلامی سے وابستگی تھی باقاعدگی سے مقامی مسجد میں اذان دیتا تھا اور پانچ وقت کا نمازی تھا منگل اور بدھ کی درمیانی رات کھمبے پر چڑھ کر پھنڈا لیکر جھول گیا دن چڑھے پی ٹی وی کی قریبی آبادی نے لٹکتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی پی ٹی وی کے چاروں اطراف میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں ملازم کی خودکشی سیکیورٹی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد آصف پی ٹی وی لاہور سنٹر میں2003ءمیں تعینات ہوا اور وہ شعبہ ایڈمن میں بطور جونیئر کلرک ملازم تھا2009ءمیں اسے کنفرم کردیا گیا۔ متوفی ریلوے آفیسر کالونی میں رہائش پذیر تھا منگل کی صبح روٹین کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر پی ٹی وی آفس آیا اور چار بجے جب وہ گھر واپس نہ پہنچا تو اس کے بھائی اور والدہ کو تشویش ہوئی جس پر بھائی محمد ناصر محلے دار کے ہمراہ پی ٹی وی آفس آیا تو استقبالیہ پر موجود عملے نے انہیں بتایا کہ دفتر بند ہو چکا ہے اور آصف بھی موجود نہیں ہے یقیناً وہ جا چکا ہے متوفی کے بھائی محمد ناصر کے مطابق وہ آصف کے موبائل فون پر رابطہ کر رہے تھے مگر فون پر کال جانے کے باوجود وہ اٹینڈ نہیں ہورہا تھا جس پر وہ پریشان تھے وہ قریبی کئی تھانوں میں بھی گئے سروسز ہسپتال کا بھی چکر لگایا مگر وہ نہ مل سکا گزشتہ روز یعنی بدھ کے دن انہیں بھائی ہلاکت کی اطلاع مل گئی گھریلو حالات بھی بالکل ٹھیک تھے بیس بائیس ہزار روپے تنخواہ لیتا تھا خودکشی کی وجہ سمجھ سے باہر ہے متوفی نے سوگواروں میں والدہ ایک بھائی اور دوبہنیں چھوڑی ہیں .