جعلی پولیس مقابلوں کےخلا ف شہری سراپا احتجاج متاثرہ خاندان کا بند روڈ پر مظاہر ہ

جعلی پولیس مقابلوں کےخلا ف شہری سراپا احتجاج متاثرہ خاندان کا بند روڈ پر ...

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ تندو تیز ہونے کے بعدشہری سراپا احتجاج بن گئے ،واضح رہے کہ کچھ روز قبل 5افراد کو مبینہ مقابلے میں "پار "کردیا تھا جس کے باعث متاثرہ فیملی نے شفیق آباد بندروڈ پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہر کرتے ہوئے سٹرک بلا ک کردی تھی تاہم اسی سلسلہ میں ہلاک ہونے والے ساجد ملک، ارشاد عرف کالا، زاہد ملک ، شاہدر ملک ،عمران ملک اور عدنان ملک جنہیں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ہلاک کردیا تھا انکے لواحقین گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر واقع زمان پارک پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں سے انصاف کے لیے دردمندانہ اپیل کی جہاں پر انصاف کی یقین دہانی پر لواحقین واپس چلے گئے۔،قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل بھی انہیں افراد نے شفیق آبادبند روڈ میںاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور ٹائر جلا کر دونوں اطراف سے سٹرک کوبلاک کردیا،جواں سالہ بچوں کی ہلاکت پر اسکی بہنوں پر غشی کے دورے پڑتے رہے ، بوڑھی ماہ صدمے سے بے ہوش ہوگئی تھی اور بیمار باپ چھڑی کے سہارے سٹرک پرپولیس سے "انصاف "کی بھیک مانگتا رہاتاہم اس موقع پر وہاں پر موجودمشتعل عوام نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے ،غم و غصے سے چورمظاہرین اپنے لخت جگروں کی موت پربیچ سٹرک ماتم کدہ بنے رہے تھے لیکن ایس پی سٹی ڈویژن ملتان خان "اے سی "گاڑی میں بیٹھ کرپولیس کو سٹرک بلاک کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کر انکے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کرنے میں مصروف تھے

مزید : ایڈیشن 1