شہباز شریف کے اقدامات کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ میں واضع کمی ہوئی ہے،رانا ثناءاللہ

شہباز شریف کے اقدامات کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ میں واضع کمی ہوئی ...

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی منانے کا اعلان شہباز شریف کی ایک اور اونچی اڑان ہے ان کی کوششوں سے ڈینگی نہیں رہے گا انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ڈینگی خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ڈینگی بخار کے پھیلاﺅ کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تمام عوامی اور دیگر مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہی ڈینگی کا علاج ہے اگر ڈینگی لاروے کو ساز گار ماحول حاصل نہ ہو گا تو اس کی افزائش ممکن نہیں ہو سکتی ہے ہمیں دیگر ترقی یافتہ ممالک سے اسکے تجربات سے فائدے اٹھانا چاہیے ادیب جاودانی نے کہا ہے اہم پرائیویٹ سکولز پنجاب حکومت کو متعدد قسم کے ٹیکس بھی دے رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت پرائیوٹ سکولوں میں سپرے نہیں کروا رہی پنجاب حکومت کو پرائیوٹ سکولوں میں بھی سپرے کروانا چاہیے انہوں نے کہا یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اس برس حکومتی اقدامات کے باعث ڈینگی تباہ کن نہیں رہا حکومت زیادہ زور بینرز اور پمفلٹوں کی تقسیم پر دے رہی ہے جبکہ جن مقامات پر پانی کھڑا ہے یا گندگی کے ڈھےر ہےں وہ بدستور قائم ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1