چوہنگ، ڈکیتی میں مزاحمت نوجوان کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

چوہنگ، ڈکیتی میں مزاحمت نوجوان کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر )تھانہ چوہنگ کے علاقہ ای ایم ای ہاﺅسنگ سوسائٹی واقع مالوز سٹور کے سیکورٹی گارڈ نے ڈکیتی مزاحمت کرنے پرٹوکوں اور چھریوں کے پے در پے وار کر کے 29سالہ پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بننے کے ڈرسے ملزمان نے سٹور کو بھی آگ لگادی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔پولیس کے مطابق چوہنگ کا رہائشی تنویر احمدپولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھااور آفیسر کالونی سے ڈیوٹی کر کے گھر واپس جارہا تھاجیسے ہی وہ کینال روڈپر ای ایم ای ہاﺅسنگ سکیم کے قریب واقع مالوز سٹور کے قریب پہنچا تو سٹور کے سیکورٹی گارڈ عبدالستار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کراسے ڈکیتی کی نیت سے روکا اور مزاحمت کرنے پر ٹوکوں اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ملزمان نے قریب واقع مالوز سٹور کے کیمروں میں بننے والی قتل کی فوٹیج کے شواہد کو مٹانے کے لئے سٹور کو بھی آگ لگا دی ،جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ملزمان مقتول تنویر احمد کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی لیکرموقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مقتول کے بھائی کی درخواست پر پرچہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -