احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کی ذمہ دارحکومت ہے، خالد شہزاد فاروقی

احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات کی ذمہ دارحکومت ہے، خالد شہزاد فاروقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی رہنماءحافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا ہے کہ 21ستمبر کو امریکی گستاخانہ فلم کے خلاف ہونے والے پر اَمن احتجاج میں ہونے والے پر تشدد واقعات کی براہِ راست ذمہ دار حکومت ہے۔ جس نے امریکہ سے حقِ وفاداری نبھاتے ہوئے پر امن احتجاج کواپنے ایجنٹوںکے ذریعے تشدد میں بدلا ۔حافظ خالد شہزاد فاروقی نے کہا کہ ملک بھر کی تمام دینی جماعتیں پر امن طریقے سے ناپاک جسارت کے خلاف احتجاج کے لئے میدان میں آئیں ،موبائل فون پر پابندی عائد کرنا ،پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج،ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر کے امریکی مقاصد کو پورا کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1