گستاخ رسول سزائے موت کا ہی مستحق ہے، عبدالستار حامد

گستاخ رسول سزائے موت کا ہی مستحق ہے، عبدالستار حامد

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد ، حافظ عبدالرزاق قائم مقام ناظم اعلیٰ پنجاب، مولانا مبشر احمد مدنی، حافظ شاہد امین، مولانا محمد ارشد بیگم کوٹی، قاری عبدالمتین اصغر، مولانا حکیم عبدالرحمن زاہد، قاری عزیر احمد و دیگر نے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے گستاخ رسول کے حوالے سے موقف کو امت مسلمہ کے جذبات کا عکاس اور عین اسلامی قرار دیتے ہوئے اس کی تائید حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ آقائے دو عالم کی شان میں گستاخی کرنے والا دنیا میں زندہ رہنے کا حقدار نہیں۔ گستاخانہ فلم نے مسلمانوں کے کلیجے چھلنی کر دئیے مجرم کو سزائے موت دینے سے ہی مسلمانوں کے دلوں کو راحت اور تسکین ہو گی۔ شاتم رسول سزائے موت کا ہی مستحق ہے۔ یہی منشائے الٰہی، حکم رسول ﷺ قول و فعل صحابہ، آئمہ و محدثین کا بھی یہی فیصلہ و فتویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاتم رسول کو جہنم رسید کرنے والا دنیاوی انعام ہی نہیں بلکہ ابدی و اخروی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل ہو گا۔ توہین رسالت کے سدباب کے لئے ایٹمی پاکستان کے حکمرانوں سمیت تمام مسلم حکمرانوں کو یہی اعلان کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1