تحریک انصاف جامع تبدیلی لانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے،عبدالعلیم خان

تحریک انصاف جامع تبدیلی لانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے،عبدالعلیم خان

لاہور(پ،ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق تمام شعبوں میں انقلابی اور جامع تبدیلی لانے کے لئے ٹھوس پالیسیاں پیش کر رہی ہے اور انشا ءاللہ بر سر اقتدار آنے کے بعد ان خطوط پر پیش رفت کی جائےگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے انقلابی طرز عمل سے خائف ایک سیاسی جماعت انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر پیسے تقسیم کر رہی ہے تو دوسری جماعت کی طرف سے لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں وہ گلبرگ میں دبئی سے آنے والے پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جن کی قیادت معروف تاجر راہنماﺅں ابرار حسین اور اشفاق احمد نے کی عبدالعلیم خان نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ 64 برسوں سے ملک کو روایتی سیاست نے یرغمال بنا رکھا ہے لیکن اب کرپشن کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے اس موقع پر شعیب صدیقی،سابق ٹاﺅن ناظم فراز احمد چودھری،نصراللہ مغل،اور نذیر چوہان بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1