پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کروانے کیلئے ریونیو افسروں کی نئی پریکٹس شروع

پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کروانے کیلئے ریونیو افسروں کی نئی پریکٹس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( عامر بٹ سے)سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمود نے پرچہ رجسٹری قانون پر عملدرآمد کروانے کے لئے ریونیو آفیسروں کو نئی پریکٹس شروع کروادی ہے جس کے مطابق ہر ہفتے تحصیلدار سٹیلمنٹ سرمد ناجی اور رائے نیاز کے ذریعے ریونیو آفیسر آن لائن ہونے والے موضع جات کے انتقال ٹاﺅن کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں فیڈ کروارہے ہیں، بلکہ انتقال کے اندراج گرداور حلقہ کی پڑتال اور ریونیو آفیسر کی جانب سے انتقال پاس کرنے کے بعد پاس شدہ انتقالات کی کاپیاں سروس سنٹر انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پرچہ رجسٹری قانون کی دھجیاں اڑانے اور انتقالات کی مد میں منہ مانگی رشوت وصول کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ کے ممبر جوڈیشل 6 نے اپنی ایک سروے رپورٹ میں انکشاف بھی کیاتھا جس کا سنیئر ممبر بوررڈ آف ریونیو نے سختی سے نوٹس لیا اور ضلع لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں سمیت دیگر انتظامی سیٹوں پر بیٹھے آفیسروں کو بھی پرچہ رجسٹری قانون پرعملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی جس پر عمل پیرا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر لاہور رانا خالد محمود نے تحصیلدار سیٹلمنٹ سرمد ناجی اور تحصیلدار سیٹلمنٹ رائے نیاز کے زیر نگرانی تمام سیٹلمنٹ نائب تحصیلداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ہفتے پی ایم یو کے کمپیوٹر سروس کیاسک میں انتقال فیڈ کروائیں گے اور ہر پیر کو اس پریکٹس کے حوالے سے تحصیلدارسرمد ناجی اور رائے نیاز تحریری طور پر وضاحت بھی دیں گے سیٹلمنٹ آفیسر کی جانب سے شروع کروائی جانے والی اس نئی پریکٹس کے بعد اب کمپیوٹر سروس سنٹر میں انتقالات کا اندراج کیا جاتا ہے گرداور حلقہ سے پڑتال اور ریونیو آفیسروں سے انتقالات کو پاس کروایا جارہا ہے اور تمام آن لائن موضع جات کے پاس شدہ انتقالات کی کاپیاں کمپیوٹر سروس سنٹر کے عملے کے حوالے بھی کی جارہی ہیں۔ جس سے اب ضلع لاہور میں آن لائن کئے جانے والے 80 سے زائد موضع جات کے شہری اپنی ملکیتی زمینوں کے پاس شدہ انتقالات کی کاپیاں کمپیوٹر سروس سنٹر سے 20 روز بعد آسانی سے وصول کرسکتے ہیں۔ سیٹلمنٹ آفیسر رانا خالد محمودکا کہنا ہے کہ اس پریکٹس کو آہستہ آہستہ بڑھا کر ضلع لاہور کے تمام بندو بست کے موضع جات کے انتقالات بھی برائے راست کمپیوٹر سسٹم میں فیڈ کر دیئے جائیں گے۔