ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ناپید ہوگئے

ٹی20 ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ناپید ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پالے کیلی( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا شو پیس میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ میچ کے ٹکٹ کئی دن پہلے ناپید ہوگئے ہیں۔ منتظمین کا خیال ہے کہ دنیا میں کروڑوں شائقین روایتی حریفوں کے اس معرکے کو انجوائے کریں گے۔ بھارت سے کئی ہزار تماشائی یہ میچ دیکھنے کے لئے کولمبو پہنچ رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقا کے گروپ میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ کے تمام میچ پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے راو¿نڈ کے میچ پالی کیلے میں ہوں گے۔ ہر گروپ کی دو دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔