شرا پووا اور کیرولین پین پیسفک اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

شرا پووا اور کیرولین پین پیسفک اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹوکیو ( نیٹ نیوز) ماریہ شراپووا، کیرولین وزنیاکی، اگنیسکا راڈوانسکا اور اینجلیق کربر نے پین پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ویمنز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر دو روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا کو 6-2 اور 7-5 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا، ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے چین کی نا لی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 6-4 سے ہرایا، عالمی نمبر تین پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا نے امریکہ کی جمی ہیمپٹن کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، عالمی نمبر پانچ جرمنی کی اینجلیق کربر نے پولینڈ کی یورذولا راڈوانسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا، آسٹریلیا کی سمینتھا سٹوزر نے سلواکیہ کی ڈومنیکا کبلکووا کو 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی