سپر ایٹ مرحلے کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان

سپر ایٹ مرحلے کے لئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان

کولمبو( سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کر دیا، سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج ہو رہا ہے۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پالی کیلے میں ہونے والے میچ کے فیلڈ امپائر علیم ڈار اور سائمن ٹوفل ہوں گے، سٹیو ڈیوس تھرڈ امپائر، اسد روﺅف فورتھ امپائر اور جواگل سری ناتھ میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سٹیو ڈیوس اور اسد روﺅف انجام دیں گے، علیم ڈار تھرڈ امپائر، سائمن ٹوفل فورتھ امپائر اور جواگل سری ناتھ میچ ریفری ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی