قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

قومی کبڈی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) دوسرے کبڈی ایشیاءکپ ٹورنامنٹ کےلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعوکیا گیا ہے جن میں محمد نعیم، خالد بھٹی، اکمل ڈوگر، رانا محمد نعیم، وحید، اشفاق، اعجاز، عاطف آصف، فاروق، وقاص علی، ہارون، محمد عرفان، محمد منشائ، محسن، عبید اللہ، وقاص رحیم، کاشف، سعد اللہ، صدیق بٹ ، محمد شفیق بٹ، بابر وسیم، محمد شفیق حسین، اور مشرف جاوید شامل ہیں۔ دوسرا ایشیاءکپ کبڈی ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان کے علاوہ انڈو نیشیائ، بھارت، نیپال، ایران، تھائی لینڈ، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25 اور 26 اکتوبر کو تمام ٹیمیں لاہور پہنچ جائیں گی،ایونٹ کے تمام میچ فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو 15لاکھ، رنر اپ کو 10لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی