ٹی20ورلڈ کپ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی
کولمبو( سپورٹس رپورٹر) تیسرے آئی سی سی خواتےن ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم آج اپنا پہلا مےچ انگلینڈ کے خلاف کھےلے گی۔ پاکستان کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 29 ستمبر کو آسٹریلیا جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہےں ۔8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ اے میں آسٹریلیا ‘بھارت ‘انگلینڈ اور پاکستان جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ ‘ویسٹ انڈیز ‘سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ایونٹ کے میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔دونوں سہمی فائنلز کولمبو میں ہونگے۔ ایونٹ کا فائنل 7 اکتوبر کو آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔