روس کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی : دفتر خارجہ

روس کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی : دفتر خارجہ
روس کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی : دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کے صدر کادورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ چار ملکی سربراہی کانفرنس بھی اس وجہ سے ملتوی ہوگئی ہے ۔ چار ملکی سربراہی کانفرنس دو اکتوبر سے اسلام آباد میں ہونی تھی جبکہ پاکستان ، روس ، تاجکستان اورافغانستان کے سربراہان نے کانفرنس میں شرکت کرنا تھی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق چارملکی کی سربراہی کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ روسی صدر نے صدرزرداری کے نام اس ضمن میں خط بھی بھیجا ہے۔ روس کے صدر نے دورہ پاکستان سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -