لاہور میں سی این جی سٹیشن چوتھے روز بھی بند
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سی این جی سٹیشن تین روزہ بندش کے بعد آ ج چوتھے روز بھی کھل نہیں سکے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور اور اس کے ملحقہ دیگر شہروں میں سی این جی سٹیشن نے تین روزہ بندش کے بعد آج صبح کھلنے تھے تاہم قادر پور گیس فیلڈ کے ہنگامی شٹ ڈاو¿ن کے باعث سی این جی کی بندش کے شیڈول میں ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا۔ گیس کے ہنگامی بحران کی وجہ سے انڈسٹریل زون کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔