الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا امن وامان پر تشویش کا اظہار

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا امن وامان پر تشویش کا اظہار
 الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا امن وامان پر تشویش کا اظہار

  


 اسلام آبا د ( مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لیے مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائیدوں کی طرف سے کراچی ، بلوچستان اورخیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کااظہار کیاگیا ۔ سیاسی جماعتوں کے مطابق امن وامان کی صورتحال یہی رہی تو انتخابات کاا نعقاد مشکل ہوجائے گا جس پر جمہوری وطن پارٹی کی طر ف سے کہا گیا ہے کہ ایسے ہی حالات بر قرار رہے تو وہ آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے ۔

مزید : اسلام آباد