پاک آرمی کی سری لنکا میں فوجی مشقیں ختم

پاک آرمی کی سری لنکا میں فوجی مشقیں ختم

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان آرمی کی سری لنکا میں فوجی مشقیں ختم ہوگئی جبکہ یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں پاک آرمی کے کور مورینٹ سٹرائیک تھری نے شرکت کی جبکہ سر ی لنکا میں ہونے والی مشقوں میں پاکستا ن ، سری لنکا ، بھارت ، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے فوجی دستوں نے شرکت کی تھی ۔ مشقوں میں دو ہزاز سے زائد فوجی جوانوں نے شرکت کی ۔ 

مزید : راولپنڈی