ٹی 20 ورلڈ کپ: سپرایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپرایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ...
  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سپرایٹ مرحلے کا افتتاحی میچ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا

پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ گیندوں پر 14 کا ہدف دیا جواب میں نیوزی لینڈ صرف 6 رنز بنا سکی اور اس طرح سری لنکا میچ کا فاتح قرار پایا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ساﺅتھی نے باﺅلنگ کی اور 1 وکٹ کے عوض 14 رنز دیئے۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے باﺅلنگ کی اور نیوزی لینڈ کو ہدف حاصل کرنے سے روکے رکھا۔ پالی کیلے میں کھیلنے جانے والے میچ نے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان 174 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح میچ برابر ہو گیا جس کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے روب نکول نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 38، برینڈن میکولم 25، روز ٹیلر 23، جیکب اورم 6، نیتھن میکولم 3، جیمز فرینکلن 8، کین ویلیم سن نے چار رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کلاسکیرا اور پریرا نے دو دو جبکہ ملنگا اور مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے جے وردھنے اور دلشان نے نہایت جا رحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا جے وردھنے نے 26گیندوں پر 44رنز بنائے اور جیکب اورم کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ دلشان نے 76رنز بنائے۔ سنگا کارا 14گیندوں پر 21رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ مینڈیس کو فریکلن کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آﺅٹ کیا انہوں نے آٹھ رنز بنائے۔ پریرا کو فرینکلن نے بو لڈ کردیا انہوں نے پانچ رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فرینکلن نے دو وکٹیں لیں۔

مزید : کھیل