مجلس وحدت المسلمین نے کراچی میں کریک ڈاﺅن روکنے کامطالبہ کردیا

مجلس وحدت المسلمین نے کراچی میں کریک ڈاﺅن روکنے کامطالبہ کردیا
مجلس وحدت المسلمین نے کراچی میں کریک ڈاﺅن روکنے کامطالبہ کردیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ دراصل امریکی اور اسرائیلی گماشتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ ملوث ہیں جو اپنے غیر ملکی آقاوں کے مفادات اور مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناونی کوششوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی ایماءپر شہر کرچی میں ملت جعفریہ کے خلاف پولیس انتظامیہ کا جاری کریک ڈاو¿ن نہ روکا گیا تو سندھ بھر میں پولیس انتظامیہ کے دفاتر کا گھراوکیا جائیگا اور حالات کی سنگینی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ 

مزید : کراچی