دفاعی خطرات کی نوعیت تبدیل اور معرکے پچیدہ ہوگئے ہیں:نیول چیف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ بتدریج تبدیل ہوتے دفاعی خطرات کی نوعیت اور پیچیدگی فضائی قوت اور فضائی حربی اثاثوں کے موثر استعمال پر زور دیتی ہے جو پاک فضائیہ کے نو جوانوں کے عزم کا امتحان ہے۔ پی اے ایف بیس میں کامبیٹ کمانڈرز کورس کے اختتام پر گریجویشن کی سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ دفاعی خطرات کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے فضائی جنگیں اورمعرکے پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ مختلف اقسام کے نئے دفاعی خطرات کی موجودگی میں فضائی قوت کا مختلف لیولز اور حالات میں استعمال پاک فضائیہ کے اثاثوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا متقاضی ہے جو یقینا فضائیہ کے شاہینوں کے عزم کا امتحان لے گا۔اس لئے اپنے دفاعی ڈھانچے اور آپریشنل ٹریننگ کو مزید بہتر کرنا ہو گا تا کہ مستقبل کے چیلنجز کا موثرطور پرسامنا کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا ائیر سٹاف اپنے اثاثہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کررہاہے اور پاک فضائیہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم اورجدید دفاعی آلات کو پاک فضائیہ کا جزولا زم بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں اعلیٰ پیشہ ورانہ کورس کی کامیاب تکمیل کرنے والے افسران میں اسناد اور ٹرا فیاں تقسیم کیں۔