گیلانی کی سزا کافیصلہ غلط تھا:اعتزاز

گیلانی کی سزا کافیصلہ غلط تھا:اعتزاز
گیلانی کی سزا کافیصلہ غلط تھا:اعتزاز

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار کے سابق صدر سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سزا اور نااہلی کا فیصلہ غلط تھا۔ سپریم کورٹ کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ صدر کو بیرون ملک بھی استثنٰی حاصل ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں اب بھی سوئس حکومت کو خط نہیں لکھا جا سکتا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے خط پر انہیں تحفظات ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا سنا کر سپریم کورٹ بند گلی میں آ چکی ہے جس کے لئے اب دوسرا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور