وزیراعظم کل گلگت کادورہ کریں گے

وزیراعظم کل گلگت کادورہ کریں گے
وزیراعظم کل گلگت کادورہ کریں گے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کل دو روزہ سرکاری دورے پر گلگت جائیں گے ۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گلگت پہنچے کے فوری بعد ہنزہ روانہ ہوں گے جہاں 4 جنوری 2010 کو عطاءآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بننے والی 25 کلومیٹر طویل عطاءآباد جھیل کا فضائی جائزہ لیں گے ۔وہ شاہرہ قراقرم کے متبادل سڑک اور ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ گلگت میں قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف گلگت میں امن امان کے حوالے سے مساجد بورڈ اور امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر گلگت میں موٹر سائیکل سواری پر دو دن کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد