برطانیہ میں پان اورنسوار پر پابندی لگادی گئی

برطانیہ میں پان اورنسوار پر پابندی لگادی گئی
برطانیہ میں پان اورنسوار پر پابندی لگادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(بیورورپورٹ) برطانیہ میں نسوار‘ اور پان پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جسکی خلاف ورزی کی ضرورت میں اسے نہ صرف جیل کی سزا ہو گی بلکہ اسکے خلاف ماحولیاتی آلودگی پھیلانے اور منشیات فروشی کا مقدمہ بھی درج ہو گا۔ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں ان دنوں سیگریٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگ نسوار اور پان کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پان اور نسوار کے استعمال سے کینسر جیسی مہلک بیماری لاحق ہوسکتی ہے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ نکوٹین کو پورا کرنے کیلئے ایسی چیزیں استعمال کرتے ہیں انہیں اس بات سے آگاہ کرنا ہوگا کہ تمباکو کا زیادہ استعمال صحت کیلئے کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے این آئی سی ای کے ڈائریکٹر پروفیسر مائیک کیلے کے مطابق برطانیہ میں موجود جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ تر دھوئیں کے بغیر تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ماہرین کے ایک اندازے کے مطابق جنوبی ایشیا کی خواتین دن میں چار مرتبہ پان کا استعمال کرتی ہیں جو کینسر جیسی مہلک بیماری کا باعث بن سکتا ہے پروفیسر مائیک نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ صحت کے افراد لوگوں کو آگہی فراہم کریں گے کہ دھوئیں کے بغیر تمباکو کا استعمال بھی سخت نقصان دہ ہے۔