موسم نے برطانیہ کانظا م ِزندگی بھی خراب کردیا
لندن(بیورورپورٹ) برطانیہ میں خراب موسم کے باعث متعدد علاقوں میں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبرڈین میں سمندری طوفان نے ساحلی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اسکاٹ کے علاقے ایبرڈین میں سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا موسلا دھار بارش اور آندھی کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی شاہراوں پر خراب موسم کے باعث حادثات بھی رونما ہوئے گزشتہ دو دن سے جاری طوفان سے متعدد ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام جاری ہے۔