مسئلہ کشمیر فوری حل ہونا چاہیے :حناکھر
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کشمیر کا مسئلہ فوری حل ہونا چاہئے۔ چین سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جیسا معاہدہ کیا جائے گا۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھاکہ گزشتہ ساٹھ سال میں چین کے سوا کسی ملک سے پاکستان کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔اب نئی شروعات کا وقت آ گیا ہے اور بڑے ملک بھی پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان افغان عوام کی منتخب کردہ ہر حکومت کا ساتھ دے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں بے پناہ اقتصادی مواقع موجود ہیں دہشت گردوں کو خطے کا امن تباہ کرنے سے روکنا ہوگا۔