امن بحال کرنے میں ناکام اداروں کی جواب طلبی ہوناچاہیے:ایم کیوایم

امن بحال کرنے میں ناکام اداروں کی جواب طلبی ہوناچاہیے:ایم کیوایم
امن بحال کرنے میں ناکام اداروں کی جواب طلبی ہوناچاہیے:ایم کیوایم

  


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں قانون نافذکرنے والے ادارے ناکام ہو گئے ہیں ۔حکومت ان اداروں سے جواب طلب کرے۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی میں فرقہ وارانہ وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کاروائیوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوںکو بھی نشانہ بنا یا جارہا ہے اوریہ واقعات منظم سازش کاحصہ ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ ہر شہری کی زبان پر یہ سوال ہے کہ سیکیورٹی نافذ کر نے والے اداروں کے باوجو د شہر میں قتل و غارت گری کا بازار کیوں گر م ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی کار کردگی پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

مزید : کراچی